سالگرہ مبارک عنبر

کیا آپ اپنی شریک حیات کو سالگرہ مبارک تین دن دیر سے کہہ سکتے ہیں؟ نہیں اصل میں نہیں صرف بلاگ پر۔ مگر میرے پاس بہت معقول بہانہ ہے۔ اصل میں تو میں نے عنبر کو سالگرہ والے دن ہی صبح دفتر فون کر کے مبارکباد دے دی تھی۔ ساتھ اسے یہ بھی بتا دیا کہ فلو نے مجھے تنگ کر رکھا ہے اسلئے ہو سکے تو جلد گھر آ جانا۔ سو عنبر دوپہر سے پہلے گھر آ گئی اور باقی دن گھر سے کام کیا جبکہ میں سوتا رہا۔ سالگرہ کا سارا پروگرام ادھار پر رکھ دیا کہ ٹھیک ہونے کے بعد۔

آپ پوچھیں گے کہ میں نے عنبر کو کیا تحفہ دیا۔ کیا دے سکتا تھا بندہ جراثیم کے سوا۔ جی جناب جمعرات کو ہم دونوں کا فلو نے ناک میں دم کر رکھا تھا اور مشیل babysitter کے پاس تھی۔

لگتا ہے عنبر کی سالگرہ کا دن آجکل گردش میں ہے۔ پچھلے سال ہم اس دن خالی اپارٹمنٹ میں بیٹھے تھے کیونکہ دو دن بعد ہم نئی جرزی چھوڑ کر اٹلانٹا آ رہے تھے۔

By Zack

Dad, gadget guy, bookworm, political animal, global nomad, cyclist, hiker, tennis player, photographer

4 comments

  1. پیاری بیٹی کو سالگرہ مبارک ۔ میں نے ای-کارڈ بھیجا تھا لیکن دیکھا کہاں ہو گا ۔ آپ دونوں اپنی صحت کا بالکل خیال نہیں کرتے ۔ آج صبح 6 بجے ہی آن لائین آگیا کہ شائد آپ مل جائیں ۔ کچھ انتظار کے بعد لکھنے کے لئے آپ کا بلاگ کھولا

Comments are closed.