عید میلاد النبی

میں نے سوچا تھا کہ آج بارہ ربیع الاول ہے تو آپ سب کو عید میلاد النبی کی مبارک دے دوں۔ آج کے دن 1480 سال پہلے حضرت محمد پیدا ہوئے تھے۔ مگر یہ خبر پڑھ کر مبارکباد کا کچھ دل نہیں کر رہا۔

منگل کو کراچی میں نشتر پارک میں عیدِ میلاد النبی کے اجتماع میں ہونے والے دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد ستاون ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خود کش حملہ آور نے کیا اور اس کو دو ایسی لاشیں ملی ہیں جن کے جسم کے نیچے والے حصے دھماکے سے آڑا چکے ہیں۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ یہ دونوں لاشیں خود کش حملہ آور کی ہو سکتی ہیں۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق نشتر پارک کا اجتماع بہت بڑا تھا اور اس میں ہزاروں لوگ شریک تھے۔ روایتی طور پر شہر میں شروع ہونے والے عیدِ میلاد کے بہت سے جلوس نشتر پارک میں اختتام پذیر ہوتے ہیں۔

ماضی میں کراچی میں فرقہ وارانہ تشدد کے کئی واقعات ہوئے ہیں لیکن کئی عشروں میں یہ پہلا موقع ہے کہ عیدِ میلا النبی کے اجتماع کو اس طرح نشانہ بنایا گیا ہو۔

منگل کا دھماکہ سٹیج کے بہت قریب نمازِ مغرب کے وقت ہوا جب لوگ صفیں باندھ چکے تھے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔

By Zack

Dad, gadget guy, bookworm, political animal, global nomad, cyclist, hiker, tennis player, photographer

5 comments

  1. دھماکہ مغرب کی نماز میں دوسری رکعت کے دوران ہوا ۔
    ابھی کوئی سرکاری وزیر یا دوسرا آفیسر موقع پر پہنچا بھی نہیں تھا کہ سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے بیان دیا کہ کراچی میں فرقہ پرستی عروج پر ہے اور یہ اسی کا شاخسانہ ہے پھر اسے دو آدمیوں کا خودکُش حملہ قرار دیا ۔ مسئلہ یہ ہے کہ دو آدمی اگر خودکُش حملہ کرتے بھی تو ساتھ ساتھ کیوں کھڑے ہوتے ۔
    کمال یہ ہے کہ اتنا بڑا اِجتماع [لوگ ایک لاکھ کہتے ہیں] اور پولیس کا کوئی چھوٹا سا آفیسر بھی موقع پر موجود نہ تھا

  2. There is a bomb blast in New Delhi Mosque, this is a second blast in a row at Muslim gathering or prayer meeting. I am wondering; Are we getting Tit for Tat or its just a violent world.

  3. Itnay ahem Ijtemaa may Bomb Blast baghair kisi target ke nahee hosakta…!
    Magr sab se ahem Target Person ko kuch nahee howa…..!
    Aakhir kion….!
    Agr mera Shak durust nahee to zaroor wo kisi Ibrat naak Mot ke leay bach gia…..!
    Shan-e-Risalat may Gustakhi ki saza to zaroor milay gi….!
    Suna hay ke Karachi ke kisi Molvi Khalfa Mufti Azam Hind Mufti Abdul Wahab Khan Saheb ne Turab-ul-Haq ki Gutakhion ke Khilaaf 10 Books tahreer ki hain. Jin ke Jawab se Aajiz hona Khood koi kam Zillat nahee.

Comments are closed.