آج میری زندگی کے لئے ایک اہم دن ہے کہ یہی میری پیدائش کا سبب ہے۔ آج میرے والدین کی شادی کی سالگرہ ہے۔ ان کی شادی کو 39 سال ہو گئے ہیں۔ بہت مبارک ہو ابو اور امی!
بچپن میں بہت عرصے تک ہم یہ سمجھتے رہے کہ ہمارے والدین کی شادی 9 نومبر کو ہوئی تھی کہ ہمیں ابو اور امی نے یہی بتایا تھا۔ وہ تو کچھ بڑے ہوئے تو میں نے ان کا نکاحنامہ ڈھونڈا۔ اس سے پتہ چلا کہ اصل تاریخ 10 نومبر تھی اور ہمارے والدین کو یاد ہی نہ تھی۔
شکريہ بيٹے
ہوا اس طرح تھا کہ ہماری شادی کی تايخ 9 نومبر مقرر ہوئی ۔ دعوت نامے چھپوا کر تقسيم کر ديئے گئے ۔ 7 نومبر کو ميرے چھوٹے بھائی کی ہونے والی دلہن کی دادی فوت ہو گئيں ۔ ميری بڑی بہن کی تجويز پر والد صاحب نے شادی مؤخر کر دی مگر ميری بارات کے دن ميری بيوی کے بھائی کا وليمہ تھا ۔ اُس کی بيوی کے والدين ايک دن سے زيادہ تاخير پر راضی نہ ہوئے اس لئے ہماری شادی 10 نومبر کو ہوئی ليکن اس کی وجہ سے ميرا کوئی دوست ہماری شادی ميں شامل نہ ہو سکا اور بھی کافی گڑبڑ ہوئی ۔ کمال تو يہ کہ مرنے والی کی اکلوتی اولاد بيٹے کو 9 تاريخ کو شادی کر دينے پر کوئی اعتراض نہ تھا ۔
وضاحت
آپ کے ماموں کا وليمہ 9 کی بجائے 10 نومبر کو ہوا ۔ اس کی شادی وقت پر ہو گئی تھی
شادی کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو اجمل صاحب، اللہ آپ کو اور آپ کی پوری فیملی کو بے پناہ خوشیاں دے ۔
Happy the 39th anniversary!
بزرگی میں جوانی کی غلطیاں کیسے یاد رکھیں (مذاق میں)
افتخار بھوپال صاحب کو شادی کی سالگرہ مبارک
مبارکباد جناب۔
اس کو ایک دن تاخیر سے پڑھ رہا ہوں۔
آپ سب کا شکریہ۔