محفل اور سیارہ کی فیڈ اپنے بلاگ پر

اگر آپ میرے بلاگ کی سائیڈبار دیکھیں تو وہاں نیچے آپ کو اردو محفل اور اردو سیارہ کی تازہ‌ترین پوسٹس نظر آئیں گی۔ اس بات کی تجویز بدتمیز نے محفل پر پیش کی تھی۔ بدتمیز کی یہ تجویز مجھے پسند آئی اور میں نے سوچا کہ آپ میں سے کوئی اگر اپنے بلاگ پر محفل کی تازی تھریڈز دکھانا چاہے تو اس کا طریقہ بتا دوں۔

چونکہ میرا بلاگ موویبل ٹائپ پر ہے اس لئے پہلے اس کا طریقہ۔ اگر آپ موویبل ٹائپ کی ورژن 3.3 چلا رہے ہیں تو اس میں ایک پلگ‌ان ساتھ آتا ہے فیڈز ایپ لائٹ ۔ اسے استعمال کرنے کے لئے اپنے بلاگ کے مین مینو والے صفحے پر جائیں۔ وہاں آپ کو دائیں طرف نیچے Plugin Actions میں Create a Feed Widget کا ربط ملے گا۔ اسے کلک کریں۔ وہ آپ سے فیڈ کا یو‌آر‌ایل پوچھے گا۔ آپ درج ذیل یو‌آر‌ایل ٹائپ کریں:

http://www.urduweb.org/mehfil/forum_backend.php

خیال رہے کہ یہ وہ ر‌س‌س فیڈ نہیں ہے جو آپ محفل پر پوسٹس پڑھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ اس فیڈ میں تازہ تھریڈز کے ربط ہیں جبکہ پڑھنے والی فیڈ میں پوسٹس کے روابط۔

جب فیڈ کا ایڈریس دینے کے بعد آپ اگلے صفحے پر جائیں گے تو وہاں اس کا عنوان “اردو محفل” لکھا ہو گا۔ اسے ایسے ہی رہنے دیں اور یہ فیصلہ کریں کہ آپ اپنے بلاگ پر کتنی تھریڈز کے روابط چاہتے ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ 5 یا 10 منتخب کریں۔ اب اسے سیو کر دیں۔ اس کے نتیجے میں ایک ٹمپلیٹ موڈیول بن جائے گا جس کا نام “Widget: اُردو محفل” ہو گا۔ اس ٹمپلیٹ میں یہ کوڈ ہو گا:

<div class="module-feed module">
<div class="module-content">
<MTFeed uri="http://www.urduweb.org/mehfil/forum_backend.php">
<h2 class="module-header">اُردو محفل</h2>
<ul><MTFeedEntries lastn="5">
<li><a href="<$MTFeedEntryLink encode_html="1"$>"><$MTFeedEntryTitle$></a></li>
</MTFeedEntries></ul>
</MTFeed>
</div>
</div>

اب آپ اپنی Main Index ٹمپلیٹ کھولیں اور سائیڈبار کے کوڈ میں جہاں آپ محفل کے روابط چاہتے ہیں وہاں یہ کوڈ پیسٹ کر دیں:

<$MTInclude module="Widget: اُردو محفل"$>

اب اس ٹمپلیٹ کو rebuild کریں تو آپ کو اپنے بلاگ پر محفل کی تازہ پوسٹس کے روابط نظر آئیں گے۔ یہ خیال رہے کہ اگر آپ موویبل ٹائپ کی static publishing استعمال کرتے ہیں تو یہ روابط صرف اس وقت تبدیل ہونگے جب آپ کی یہ ٹمپلیٹ rebuild ہوا کرے گی۔ میں اس وجہ سے اپنی سائیڈبار کو کرون جاب کے ذریعہ ہر گھنٹے بعد rebuild کرتا ہوں۔

اب آتے ہیں ورڈپریس کی طرف کہ بہت سے اردو بلاگ ورڈپریس استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ ورڈپریس میں اس کام کے لئے کئی پلگ‌ان ہیں مگر مجھے سائیڈر‌س‌س آسان لگا۔ سب سے پہلے اس پلگ‌ان کو ڈاؤنلوڈ کریں اور اس کی readme.txt میں دی گئی ہدایات کے مطابق اسے نصب کر لیں۔

ورڈپریس میں سائیڈ‌ر‌س‌س کو فعال کرنے کے بعد اوپر مینو میں Presentation پر کلک کریں اور پھر سب‌مینو میں Theme Editor پر۔ اب آپ اپنے تھیم کی Sidebar کو ایڈٹ کریں۔ اگر آپ ورڈپریس میں سے اس فائل کو ایڈٹ نہیں کر سکتے تو پھر ایف‌ٹی‌پی کے ذریعہ اپنا ورڈپریس کا فولڈر کھولیں اور اس میں wp-content/themes فولڈر میں اپنے تھیم کے فولڈر سے sidebar.php ڈاؤنلوڈ کریں۔ پھر اسے نوٹپیڈ یا کسی اور ایڈیٹر میں کھول لیں۔ اس فائل میں یہ لائن تلاش کریں:

<?php wp_list_bookmarks(); ?>

اور اگر آپ ورڈپریس کی 2.1 سے پرانی ورژن استعمال کر رہے ہیں تو یہ لائن ڈھونڈیں:

<?php get_links_list(); ?>

اس لائن کے بعد مندرجہ ذیل کوڈ پیسٹ کر دیں:

<li><?php echo ujc_siderss('http://www.urduweb.org/mehfil/forum_backend.php', 'اردو محفل', 5); ?></li>

اگر آپ ورڈپریس کے ایڈمن والے صفحے سے ایڈٹ کر رہے تھے تو فائل سیو کر لیں۔ اگر ایف‌ٹی‌پی استعمال کر رہے تھے تو فائل سیو کرنے کے بعد واپس سرور پر منتقل کر دیں۔ اب آپ کو محفل کی 5 تازہ‌ترین تھریڈز کے روابط اپنے بلاگ کی سائیڈبار پر نظر آئیں گے۔

ورڈپریس پر ایک اور بھی طریقہ ہے جو کافی کام کا ہے۔ اس کے لئے آپ وجیٹس پلگ‌ان ڈاؤنلوڈ کریں اور اس کی ہدایات کے مطابق نصب کریں۔ یہ صرف اسی صورت میں کام کرے گا اگر آپ کے بلاگ کی تھیم اس کے ساتھ موزوں ہے۔ اس پلگ‌ان کو نصب کرنے کے بعد ورڈپریس ڈاٹ کام والا نیچے دیا طریقہ استعمال کریں۔

اب آتے ہیں ان بلاگرز کی طرف جو ورڈپریس ڈاٹ کام استعمال کرتے ہیں۔ ان کے لئے طریقہ فرق ہے مگر کافی آسان بھی۔ اپنے بلاگ کے ایڈمن انٹرفیس میں مینو میں سے Presentation پر کلک کریں اور سب‌مینو میں Sidebar Widgets پر کلک کریں۔ وہاں آپ کو Available Widgets میں RSS 1 نامی ایک بلاک نظر آئے گا۔ اسے ماؤس سے کھینچ کر اوپر سائیڈبار والے بلاک میں لے آئیں۔ اب اس ر‌س‌س بلاک کے دائیں حصے میں کلک کریں تو اس کی آپشنز کی ونڈو کھل جائے گی۔ اس میں یو‌آر‌ایل کے خانے میں یہ لکھیں:

http://www.urduweb.org/mehfil/forum_backend.php

عنوان کے خانے میں “اردو محفل” اور تعداد کے باکس سے 5 کا انتخاب کریں۔ اب اس ونڈو کو بند کریں اور اپنی تبدیلیاں سیو کر لیں۔ اور بس!

اگر آپ محفل کے علاوہ اردو سیارہ کی نئی پوسٹس کو بھی اپنے بلاگ پر ظاہر کرنا چاہتے ہیں تو یہی ہدایات استعمال کریں مگر فیڈ کا یو‌آر‌ایل یہ ہو گا:

http://www.urduweb.org/planet/atom.xml

اگر آپ کو کوئی مشکل ہو تو اپنے تبصرے میں اس کی تفصیل بتائیں۔ میں کوشش کروں گا کہ آپ کی مدد کر سکوں۔

By Zack

Dad, gadget guy, bookworm, political animal, global nomad, cyclist, hiker, tennis player, photographer

6 comments

  1. mujhe mushkal hai ..to tabsray mein biyan karon ? aik mushkal ho to batyon bhi .,

    bhojhyan bhlla hum kon .. ?

  2. salam
    I tried firstrss on my blog by the link given by shameel. It didnt work. now its working. thanks.
    suggestions:
    1: be specific about firstrss, in readme they fwd you to plugin page instead it should have stated that go and read the introduction of sidebar rss on plugin page. so you may add this to the post.
    2: I couldnt find the php code u told to look for while I am using wp 2.1, but I read the intro at plugin page and pasted the line after lookin for what I was told to there
    3: add a link to the thing you mention abt static publishing

    thanks hats off to you 🙂

    ps: wow thats interesting. your perma link is in english not in coding. while blog post title is in urdu. I was thinkin abt this a few days back that it wud be nice and more friendly if we could do that. if u get any chance cud u tell how u do that?

  3. Badtameez: Thanks.

    1. I do mention the sidebar editing stuff that is mentioned on the Plugins page. However, I did not want to write the details of installing a plugin in WordPress.
    2. Hmm. The code for the Mehfil needs to be a list item in the list that makes up the different sidebar elements.
    3. I will if I can find some good explanation.

    About the URL for this post, I hate those coded URLs and so I manually enter a basename for the entry. You can do the same in WordPress; I believe it is called Post Slug.

  4. Thanks
    I appreciate that.
    I faced the problem that it was giving me error over wrtiting urdu in the comments. so I ended up pointin out the static publishing.

Comments are closed.